Tuesday 13 January 2015

کیا آپ کو LTEکا مطلب معلوم ہے؟

لاہور (نیوز ڈیسک) آپ نے اکثر موبائل کمپنیز کے اشتہارات پر 4G-LTE لکھا ہوا دیکھا ہو گا، ممکن ہے آپ کے ذہن میں سوال بھی پیدا ہوا ہو کہ آخر LTE کا مطلب کیا ہے۔ تو آج ہم آپ کی یہ پریشانی دور کر دیتے ہیں۔
LTE کا مطلب ہے Long Term Evolution یعنی (طویل مدتی ارتقائ) ۔ موبائل کمیونیکیشن کا یہ سٹینڈرڈ 3GPP (تھرڈ جنریشن پارٹنرشپ پروگرام) کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ اس کی تفصیلی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ موبائل ٹیکنالوجی کن شرائط پر پوری اتر کر LTE کہلا سکتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 3GPP کے مطابق LTE ٹیکنالوجی 4G کی شرائط پر پورا نہیں اترتی لیکن مارکیٹنگ ضروریات اور 3G کے مقابلے میں ٹیکنالوجی میں ہونے والی اپ گریڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کی اجازت دے دی گئی کہ کمپنیاں LTE ٹیکنالوجی کو 4G کے طور پر مارکیٹ کر سکتی ہیں

No comments:

Post a Comment