Tuesday 13 January 2015

سلمان خان انوکھے اور نئے روپ میں

نئی دلی (نیوز ڈیسک) سلمان خان بالی ووڈ کے وہ اداکار ہیں جو ہر وقت کچھ نیا کر کے اپنے چاہنے والوں کو حیران کرتے رہتے ہیں۔ اب بھارتی میڈیا کے مطابق موسیقار پریتم کی خواہش ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ میں گلوکاری کے فن کا مظاہرہ بھی کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سلمان خان اپنی فلم کک میں بھی اس شعبے میں اپنا جوہر دکھا چکے ہیں اور انہوں نے فلم ”نو انٹری“ میں انٹری کیلئے ایک گانا تحریر بھی کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں موسقیار پریتم کا کہنا تھا کہ سلمان خان ضرور اپنی اگلی فلم کیلئے گانا گائیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بطور گلوکار سلمان خان کا کیرئیر ان کی اداکاری کی طرح ہی کامیاب رہتا ہے یا نہیں۔

No comments:

Post a Comment