Tuesday 13 January 2015

سام سنگ کا پتلا ترین فون متعارف

نیویارک (نیوز ڈیسک) سام سنگ نے اب تک اپنا سب سے پتلا سمارٹ فون گلیکسی A7 متعارف کروا دیا ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس کی باڈی پلاسٹک کی بجائے دھات کی بنی ہوئی ہے اور اس میں دو ”کواڈ کور“ پروسیسر نصب ہیں، اس کی میموری 16GB اور ریم 2GB ہے۔ اس میں 5 میگاپکسل کیمرہ اور سیلفی لینے کے شوقین صارفین کیلئے آواز کے ذریعے یا ہاتھ کے اشارے سے سیلفی لینے کا فیچر موجود ہے۔
یہ سفید، کالے اور گولڈن رنگوں میں دستیاب ہو گا۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین نے اعتراض اٹھایا ہے کہ گلیکسی A7 کے خدوخال ایپل آئی فون 5S سے بہت ملتے جلتے ہیں اور اس کا ڈیزائن دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ کہیں یہ آئی فون 5S تو نہیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں ایپل سام سنگ پر متعدد مرتبہ چوری کا الزام لگا کر عدالت کا رخ کر چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس مرتبہ ایپل کی جانب سے کیا ردعمل سامنے آتا ہے

No comments:

Post a Comment