Tuesday 13 January 2015

پانی کی ٹینکی سے خوبصورت ماڈل کی لاش برآمد

میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) میکسیکوسٹی کے ایک محلے کے رہائشی پچھلے کچھ عرصہ سے متواتر شکایت کر رہے تھے کہ ان کے پانی میں کچھ عجیب سا ذائقہ موجود ہے۔ ابتدائی طور پر تو مقامی حکام ان شکایات کو نظرانداز کرتے رہے لیکن جب یہ حد سے بڑھ گئیں تو سرکاری پانی کی ٹینکی کی صفائی کا فیصلہ کیا گیا تاہم جب اہلکاروں نے ٹینک کھولا تو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس میں انسانی اعضاءتیر رہے تھے۔ بالآخر معلوم ہوا کہ یہ اعضاء27 سالہ ماڈل ”کارمن لیریرا“ کے تھے جو کہ گزشتہ سال فروری میں پراسرار طور پر غائب ہو گئی تھی۔
آخری مرتبہ اسے فروری میں ایک جم سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا اس کے بعد خاندان والوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ کارکن کو ایک گروہ نے اغواءکر لیا ہے جو خواتین کو جنسی غلام بنا کر رکھتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے پوسٹمارٹم کے بعد دوبارہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

No comments:

Post a Comment