Wednesday 14 January 2015

عامر خان نے کچھ پاکستانی ویب سائیٹس کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم پی کے کے ہیرو اور بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنے متنازعہ انٹرویو کی تردید کرتے ہوئے کچھ پاکستانی ویب سائیٹس کو قانونی نوٹس بھجوادیاہے ۔ 
عامر خان کے وکیل نے بتایاکہ اُن کے موکل کے نام سے مذہب اور فلم پی کے سے متعلق مختلف ویب سائٹس پر شائع انٹرویوجعلی اور بے بنیاد ہے، اس انٹرویو میں جان بوجھ کر متنازعہ سوالات اور ان کے جوابات شائع کئے گئے جو من گھڑت ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ اُنہیں انٹرویو دیکھ کر شدید صدمہ پہنچا اور انہوں نے کبھی بھی اس طرح کا انٹرویو نہیں دیا جبکہ یہ مکمل طور پر من گھڑت اور ان کی ذاتی زندگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جس سے ادکارکی توہین ہوئی ہے لہٰذا ایسی ویب سائٹس کے خلاف قانونی نوٹس بھیجا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے ممبئی کے سائبر کرائم سیل میں سائبر کرمینل شکایت درج بھی کرائیں گے۔
یادرہے کہ ایسا انٹرویو’ روزنامہ پاکستان‘ بھی ایک خبررساں ایجنسی کے توسط سے چھاپ چکاہے , روزنامہ پاکستان کو کسی بھی قسم کا نوٹس موصول نہیں ہوا تاہم عامر خان کی تردید کے بعد ’ادارہ‘ قارئین سے معذرت خواہ ہے ۔

No comments:

Post a Comment