Monday, 19 January 2015

جاپانی یونیورسٹی میں ٹیچر بر ہنہ حالت میں پھرتا پکڑا گیا ،پیچھے چھپی کہانی انتہائی دلچسپ

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان کی ”تائشو یونیورسٹی“ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کئے جانے والے ایک خط کے مطابق یونیورسٹی میں پارٹ ٹائم لیکچر دینے والا ایک 55 سالہ پروفیسر 8 جنوری کی دوپہر کیمپس پر مکمل طور پر برہنہ حالت میں پھرتا پایا گیا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پروفیسر صاحب کے ساتھ ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ نوبت یہاں تک آپہنچی؟ اس کا جواب بھی بے حد دلچسپ ہے۔
ایک مقامی اخبار کے مطابق یہ ٹیچر یونیورسٹی کی ایک 21 سالہ طالبہ کے ساتھ قریباً 6 ماہ رہ رہا تھا تاہم یہ وضاحت نہ ہوسکی کہ ان کے درمیان تعلقات کی نوعیت کیا تھی۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کیمپس پر دونوں کا ایک دوسرے سے سامنا ہوا تو کسی موضوع پر بحث بے حد شدت اختیار کرگئی۔ بالآخر 21 سالہ طالبہ نے کہا کہ اگر وہ چاہتا ہے کہ طالبہ اس کی بات پر یقین کرے تو اسے اپنے تمام کپڑے اتارنا ہوں گے۔ بھولے پروفیسر صاحب نے موقع سے فرار کی بجائے اپنی سچائی ثابت کرنے کی ٹھانی۔ تاہم طالبہ نے شرار ت کی اور اس کے کپڑے لے کر فرار ہوگئی، نتیجہ سب کے سامنے ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ٹیچر کا موقف ہے کہ طالبہ جذباتی طور پر غیر مستحکم ہے اور اچانک شدید غصے میں آجاتی ہے، لہٰذا اس سے بچنے کیلئے وہ اکثر اس کی تمام باتیں تسلیم کرلیتا ہے، اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

No comments:

Post a Comment