Monday, 19 January 2015

دنیا کے کس میں ملک میں فی کس سب سے زیادہ گوشت کھایا جاتاہے ؟انتہائی حیران کن جواب

لندن(نیوزڈیسک)گوشت ایک ایسی چیز ہے جو دنیا بھر میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا کون سا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ گوشت کھایا جاتا ہے۔ آپ کو جان کر شدید حیرت ہوگی کہ ہانگ کانگ دنیا کا وہ ملک ہے جہاں لوگ فی کس سب سے زیادہ گوشت (بیف)کھاتے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہاں ہم فی کس کھپت(سالانہ) کی بات کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی اعداد وشمار کے مطابق ہانگ کانگ کی آبادی 72لاکھ اور بیف کی کھپت تقریباًچھ لاکھ پاﺅنڈ یعنی ہر فرد کے لئے 123.5پاﺅنڈ گوشت میسر ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ارجنٹائن ہے جہاں کی آبادی سواچار کروڑ اور بیف کی پیداوار 27لاکھ پاﺅنڈ ہے اور ہر فرد 97پاﺅنڈ گوشت کھاتا ہے۔تیسرے نمبر پر بھی جنوبی امریکہ کا ملک یوروگوئے ہے جہاں 33لاکھ کی آبادی کے لئے 175ہزار پاﺅنڈ گوشت ہوتا ہے اور ہر فرد کے حصے میں 82پاﺅنڈ گوشت آتا ہے۔برازیل چوتھے نمبر پر ہے جہاںفی کس کھپت 60پاﺅنڈ اور امریکہ 54پاﺅنڈ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 34واں ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ ہر فرد کو 13پاﺅنڈ گوشت کھانے کو میسر ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment