Monday, 19 January 2015

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرماکو پریشان کر دیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی محبت کے چرچے ان دنوںمیڈیا میں عام ہیں۔ ویرات کوہلی بھی قریباً ہر میچ میں ہی کچھ نہ کچھ ایسا کرجاتے ہیں کہ میڈیا کی توجہ ان دونوں کے تعلقات کی جانب مبذول ہوجاتی ہے۔ تاہم ورلڈ کپ کے دوران اس جوڑے کو ایسا کچھ کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گو کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔ لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی بیگمات یا گرل فرینڈز کو ورلڈ کپ کے دوران ان کے ساتھ قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔
 دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز بھی 14 فروری سے ہورہا ہے اور اس روز دنیا بھر م یں جوڑے ”ویلنٹائن ڈے“ منا کر اپنے پیار کا اظہار کرتے ہیں۔ تاہم بھارتی کرکٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کا ضابطہ اخلاق پچھلے ورلڈ کپ میں موجود تھا اور اس مرتبہ بھی لاگو کیا جائے گا۔ اس فیصلے کو بھارتی میڈیا کافی تنقید کا نشانہ بنارہا ہے کیونکہ بیشتر صحافیوں کا خیال ہے کہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے دماغ کا درجہ حرارت نیچے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن اس فیصلے کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوران انہیں یہ سہولت میسر نہ ہوگی۔

No comments:

Post a Comment