Wednesday 14 January 2015

جو کام ڈاکٹر ایک سال کی سرتوڑ کوشش سے نہ کر سکے،پیسے کی خوشبو نے ایک سیکنڈ میں کر دیا

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں پیسوں میں بہت طاقت ہوتی ہے۔ چین میں پیش آنے والے ایک حالیہ واقعہ نے اس بات کا عملی مظاہرہ بھی دکھا دیا۔ چینی شہر شنجن کا رہنے والا ”شیاﺅلی“ قریباً ایک سال پہلے بے ہوش ہو گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وہ اگست 2013ءمیں سوئے بغیر قریباً ایک ہفتہ گزارنے کے بعد ایک انٹرنیٹ کیفے میں بیٹھا مختلف کاروباری آئیڈیاز پر تحقیق کر رہا تھا کہ ایک دم بے ہوش ہو گیا۔
ہسپتال کے ڈاکٹر ”لیوٹینگ“ کے مطابق ان کے عملے نے اتنا عرصہ سرتوڑ کوشش کی لیکن ’لی‘ کو ہوش میں نہ لا سکے۔ بالآخر انہوں نے خاندان والوں سے پوچھا کہ ’لی‘ کو دنیا میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے، تو انہوں نے بتایاپیسے۔ ڈاکٹر ہو کے مطابق اس کے بعد انہوں نے پیسے کے ذریعے تجربات شروع کئے، حیرت انگیز طور پر جب 100 یوآن ( تقریباً 1600 پاکستانی روپے) کا کڑکدار نوٹ اس کی ناک کے نیچے رکھا گیا تو یکدم ’لی‘ کو ہوش آ گیا۔ ڈاکٹر لیو کے مطابق یہ میڈیکل کی تاریخ کا انوکھا ترین واقع ہے اور انہوں نے اپنے 20 سالہ کیرئیر میں ایسا ہوتے نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ چند دن میں ’لی‘ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment