Wednesday 14 January 2015

غلطی سے بھیجا گیا کسی بھی طرح کا میسج ڈیلیٹ کرنے والی ایپ آ گئی

نیویارک ( نیوز ڈیسک )موبائل فون سے جذبات کی شدت میں
آ کر غلط میسج بھیجنا اور پھر پچھتانا ایک عام بات ہے لیکن اگر آپ نے نئی ایپ Strings انسٹال کر رکھی ہے تو یقینا آپ کو پچھتانا نہیں پڑے گا۔
امریکی کمپنی Be Labs نے پہلی مرتبہ ایسی ایپس تیار کی ہے جو جو میسج کو بھیجنے کے بعد کینسل کر سکتی ہے۔اور یہ میسج جسے بھیجا گیا ہو اس کے فون سے ڈیلیٹ بھی کر سکتی ہے۔

اس ایپ کے ذریعے بھیجے گئے میسج ، تصاویر اور ویڈیوز کو آپ کی اجازت کے بغیر ڈاﺅن لوڈ بھی نہیں کیا جا سکتا۔اور جب آپ ڈیلیٹ کرنا چاہیں تو انہیں بچایا بھی نہیں جا سکتا۔اس کے فیچر سے مکمل استفادہ کے لیے ضروری ہے کہ دوسرے صارف نے بھی اسے انسٹال کیا ہو۔کمپنی نے یہ ایپ ios آپریٹنگ سسٹم کے لیے لانچ کر دی ہے جبکہ دیگر سسٹمز کے لیے بھی جلد متوقع ہے۔

No comments:

Post a Comment