Wednesday 14 January 2015

سام سنگ سستا ترین سمارٹ فون متعارف کروانے کی تیاری میں

نیویارک (نیوز ڈیسک) مغربی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق سام سنگ نے بھی عنقریب نہایت کم قیمت سمارٹ فون متعارف کروانے کافیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ویب سائٹ ”سم موبائل “ نے سام سنگ کے ایک ہینڈسیٹ کی تصاویر شائع کی ہیں جسے گلیکسی J1 کا نام دیا گیا ہے۔
دنیا کا مہنگا ترین ہیرا جسے لوگ ایک عرصے تک عام پتھر سمجھتے رہے 
بتایا گیا ہے کہ اس موبائل کی سکرین 4.3 انچ، پروسیسر 1.2Ghz کواڈ کور اور 4GB Ram ہو گی۔ سام سنگ کی جانب سے اس حوالے سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی لیکن بہت سی ٹیکنالوجی ویب سائٹس کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک سے دو دن میں متعارف کروایا جا سکتا ہے اور اس کے ذریعے سام سنگ نئے سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں داخل ہو جائے گا۔ اس پراڈکٹ کا ایک مقصد چینی موبائل فونوں سے مقابلہ بھی ہو سکتا ہے اور یہ سام سنگ کا اب تک سب سے سستا جدید سہولیات سے آراستہ سمارٹ ہون ہو گا تاہم اس کی قیمت کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کی گئی۔

No comments:

Post a Comment