Monday 12 January 2015

امریکی ’سینٹرل کمانڈ‘ کا ٹوئٹر اور یو ٹیوب اکاؤنٹ ہیک


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی افواج کے اعلیٰ ترین ادارے ’سینٹرل کمانڈ‘ کے ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاؤنٹ ہیک کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اکاؤنٹس داعش سے منسلک ہیکرز کی طرف سے ہیک کئے گئے ہیں۔ اکاؤنٹس پر ہیکرز کی طرف سے تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں ’سائبر خلافت‘ کے الفاظ واضح ہیں۔ اپنے پیغام میں ہیکرز نے امریکی فوجیوں کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ ہم آ رہے ہیں، امریکہ کو اپنے بھاؤ کا سوچنا چاہئے۔ امریکی ادارے نے اکاؤنٹس ہیک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔


No comments:

Post a Comment