Monday 12 January 2015

شہد بنانے کے لیے نر مکھیوں کی وہ جنسی قربانی جس کاآج تک کسی نے ذکر بھی نہیں کیا


نیویارک (نیوز ڈیسک) آپ یقیناً شہد تو بہت شوق سے کھاتے ہوں گے لیکن آپ کو شاید معلوم نہ ہو کہ اسے آپ تک پہنچانے میں شہد کی مکھی کی کوششوں کے علاوہ کئی مکھوں کی قربانی بھی شامل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نر شہد کی مکھی کی زندگی کا صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے اور وہ مادہ کے ساتھ کامیابی سے جنسی عمل سر انجام دینا ہوتا ہے۔

مادہ مکھی جب عمل کیلئے تیار ہو تو وہ تلاش میں باہر نکلتے ہیں۔ نر مکھیاں اس کے گرد اکٹھی ہوجاتی ہے (نر مکھی کو ڈرون بھی کہا جاتا ہے)۔ پرواز کے دوران ڈرون اسے حاصل کرنے کیلئے آپس میں لڑتے بھی ہیں۔ بالآکر جو بھی ہمت کرکے آگے بڑھتا ہے وہ جنسی عمل کے دوران اپنے نازک حصے سے محروم ہوجاتا ہے۔ بس اس کے بعد ڈرون زمین پر گر جاتا ہے اور بالآخر زندگی کی بازی ہار جاتا ہے۔
مادہ مکھی کئی ڈرونز کے ساتھ یہ عمل دہراتی ہے اور پھر ان کے جرثومے کو زندگی بھر استعمال کیلئے اپنے جسم میں محفوظ کرلیتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سردیوں کی آمد تک اگر چھتے کے اردگرد کوئی ڈرون زندہ بچ بھی جائیں تو انہیں زبردستی بے دخل کردیا جاتا ہے کیونکہ ان کی اہمیت اتنی نہیں ہوتی کہ شہد ان پر ضائع کیا جائے۔

No comments:

Post a Comment