Monday 12 January 2015

فیفا : ورلڈ الیون 2014 کا اعلان ، کرسٹانو رینالڈو بہترین کھلاڑی قرار

زیورخ(مانیٹرنگ ڈیسک)فیفا نے سال 2014 کی ورلڈالیون ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ،کرسٹانو رینالڈو سال 2014کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ تفصیلات کے مطابق فیفا نے سال 2014 کے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب 20000 پروفیشنل فٹبالرز کی ووٹنگ کے ذریعے کیا،ان کھلاڑیوں میں مینﺅل نیوئر،فیلپ لیہم سرگیوراموس، ڈیوڈلیوز، تھیاگوسلوا، اینجیلو ڈی ماریا،ٹونی کروز، اینڈرے انیسٹا، لیونل میسی، کرسٹانورینالڈو اور ارجین رابن شامل ہیں۔مینﺅل نیوئرسال 2014 کے بہترین گول کیپر قرار پائے۔اس ٹیم میں فیلپ لیہم،سرگیوراموس،ڈیوڈلیوز،تھیاگوسلوا کا انتخاب بطور ڈیفنڈر ہوا جبکہ اس ٹیم میں اینجیلو ڈی ماریا،ٹونی کروز،اینڈرے انیسٹا،لیونل میسی،کرسٹانونینالڈواورارجین رابن بطور فاروڈاپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

No comments:

Post a Comment