Monday 12 January 2015

سعودی عرب کے علاقے تبوک اور ملحقہ علاقوں میں برف باری، موسم مزید سرد ہوگیا

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب کے علاقے تبوک اور ملحقہ علاقوں میں برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ریاض سے 1500 کلومیٹر دور شمال مغرب میں واقع تبوک اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے موسم شدید سرد ہوگیا۔ برف باری کے باعث شدید خشک موسم کا خاتمہ ہوگیا ہے اور علاقہ کے لوگوں کے چہرے خوشی سے چمک اٹھے ۔ برف باری کے دوران بچے اور نوجوان باہر نکل آئے اور برف باری سے لطف اٹھایا۔

No comments:

Post a Comment