Wednesday 14 January 2015

بہادر آدمی نے دریا میں کودنے والی برہنہ خاتون کی زندگی بچالی لیکن پھر ۔۔۔

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صوبہ ”جیانگ سو“ میں ”نانجنگ“ دریا میں 11 جنوری کی دوپہر ایک برہنہ خاتون نے خودکشی کی کوشش میں چھلانگ لگا دی۔ اس کی قسمت اچھی تھی کہ ایک رحم دل بہادر آدمی قریب ہی موجود تھا ۔ اس نے یہ منظر دیکھا تو آﺅ دیکھا نہ تاﺅ، سیدھا دریا میں چھلانگ لگا دی۔ اتنی دیر میں پاس سے گزرنے والوں کی بڑی تعداد بھی اردگرد جمع ہو گئی۔ دلچسپ بات یہ ہوئی کہ خاتون کو تو لوگوں نے باہر نکال لیا اور اس کی سانسیں بحال کرنے میں جت گئے لیکن ایسے میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون کو بچانے والے کو سب بھول گئے۔
چینی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہادر آدمی اپنی مدد آپ کے تحت دیوار پر چڑھ کر پانی سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بہادر شخص نانجنگ کی ایک یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔

No comments:

Post a Comment