Wednesday, 14 January 2015

فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں : شاہد آفریدی

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے تاہم وہ خود کو اچھا انسان بنانا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں ورلڈ کپ 2015 ءمیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیار کردہ ’کٹ ‘ کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2015 ءان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہے ۔وہ فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے لیکن ان کی یہ خواہش ضرور ہے کہ وہ اچھے انسان بن جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مصباح الحق کی قیادت میں اچھا رزلٹ آنے کی پوری امید ہے جبکہ پوری ٹیم جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

x

No comments:

Post a Comment