Wednesday 14 January 2015

جیکولین کی جانب سے سلمان خان کا دفاع

ممبئی (نیوز ڈیسک) چند روز قبل سری لنکا میں جاری انتخابی مہم کے دوران اداکار سلمان خان نے سری لنکا کا دورہ کیا۔ اس دورے پر انہیں بھارت میں ”تامل“ سیاسی جماعتوں کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ان جماعتوں کا موقف تھا کہ سلمان خان نے سابق سری لنکن صدر ’مہندرا راجا پاکسے‘ کی انتخابی مہم کیلئے دورہ کیا۔
تاہم اب اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور سلمان خان سری لنکا میں آنکھوں کے علاج کیلئے قائم کیمپس کے بارے میں آگاہی پھیلانے کیلئے سری لنکا گئے تھے۔ 
سلمان اس سلسلے میں ماضی میں بھی خاصے متحرک رہے ہیں اور ایک عرصے سے ہمارا وہاں کا اکٹھے دورہ کرنے کی خواہش تھی لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے دورہ بہت کامیاب نہ ہو سکا۔ اس پورے دورے میں سیاست کا ذکر تک نہ تھا۔ ان کے مطابق انہیں لوگوں کے جذبات کا ادراک ہے لیکن آج تک انہوں نے بھارت میں اپنے سیاسی خیالات کا اظہار نہیں کیا۔ جیکولین کا کہنا تھا کہ سری لنکا ان کا ملک ہے اور سلمان خان کے ساتھ دوسرے کا بے حد لطف آیا، وہ محض چند اکٹھا کرنے گئے تھے۔ سلمان خان کے سیاسی خیالات کا علم نہیں لیکن وہ جو بھی ہیں جمہوریت میں ایک دوسرے کے سیاسی خیالات کا احترام بھی بے حد ضروری ہے۔

No comments:

Post a Comment