Friday 16 January 2015

الیکشن کمیشن اورسیریز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہو گا

     لاہور(شہباز اکمل جندران//انوسٹی گیشن سیل) الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے کردار اداکرنے کو تیار ہوگیا۔سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی ڈیڑھ برس گزرنے کے بعد بھی مسودہ قانون کو حتمی شکل نہ دے سکی۔ چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے تمام ارکان نے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ معلوم ہواہے کہ حکومت پاکستان نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں11مئی 2013کے عام انتخابات سے محض دو دن قبل 9مئی 2013کو بیرون ملک مقیم 18لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے آرڈیننس نافذ کیا ۔ اور اسی کے ساتھ ہی آرڈیننس کو ایکٹ کی شکل دینے کے لیے اس وقت کی سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کو آرڈیننس کا مسودہ ارسال کردیا۔لیکن ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیڑھ برس گزرنے کے باوجود سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی دنیا کے مختلف ملکوں میں رہنے والے پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے حوالے سے مسودہ قانون کو حتمی شکل نہیں دے سکی۔ جس پر اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندوں نے تحریری طورپر الیکشن کمیشن سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کمیشن کے پانچوں اراکین کے ہمراہ درخواست کی سماعت کی۔اس موقعے پر سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی ڈیڑھ برس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔دوران سماعت الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کریگا۔

No comments:

Post a Comment