Friday 16 January 2015

فٹ بال ورلڈ کپ کی گمشدہ پہلی ٹرافی کا ایک ٹکڑا مل گیا

 زیورخ ( آئی این پی ) فٹ بال ورلڈ کپ کی گمشدہ پہلی ٹرافی کا ایک ٹکڑا مل گیا۔ جولز ریمٹ ٹرافی برازیل میں 1983میں چوری ہوگئی تھی جس کا بعد میں کوئی پتہ نہیں چل پایا تھا لیکن گذشتہ روز یہ معمہ کافی حد تک حل ہوگیا، ٹکرا فیفا ہیڈکوارٹرز کے تہہ خانے سے دریافت ہوا ہے۔ اس پر ابتدائی چار ورلڈ کپ جیتنے والے ممالک یوروگوائے اور اٹلی کے نام کے نام درج ہیں۔ دونوں ممالک نے اس وقت تک دو بار ٹورنامنٹ جیت تھا۔ اسے جلد فیفا میوزیم میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا جو ان دنوں زیر تعمیر ہے۔ واضح رہے کہ 1970 میں تیسری بار عالمی چیمپئن بننے پر برازیل کو یہ ٹرافی مستقل طور پر دیدی گئی تھی۔ ٹرافی 1966 میں انگلینڈ میں ورلڈ کپ کے انعقاد سے تین ماہ پہلے بھی چوری ہوئی تھی لیکن چند روز بھی مل گئی تھی۔

No comments:

Post a Comment