Friday 16 January 2015

برطانوی کھلاڑی پیٹرسن نے جسم پر دنیا کے نقشے کا ٹیٹو بنوا لیا،سنچریوں کی نشاندہی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے ورلڈکپ سکواڈ میں جگہ بنانے سے محروم رہنے والے کیون پیٹرسن نے اپنے جسم پر دنیا کے نقشے کا ٹیٹو بنوا لیا جس میں ان کا سکور بورڈ بھی ہے یعنی جہاں جہاں انہوں نے سنچری داغی اس جگہ سرخ نشانات بنادیئے گئے ہیں ۔
انگلینڈ کے سٹار بلے باز کیون پیٹرسن اپنی جارحانہ بیٹنگ اور طبیعت کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں اور اب کی بار اُنہوں نے پرستاروں کے لیے بہت دلچسپ اور معلوماتی ٹیٹو اپنے جسم پر ہی کندا کرالیاہے۔یہ ٹیٹو پیٹرسن کی چھاتی سے شروع ہو کر کمر تک پھیلا ہے۔مذکورہ ورلڈ میپ میں 32سرخ ستارے بنائے گئے ہیں جو ان کی 23 ٹیسٹ اور 9 ون ڈے سنچریوں کی نشاندہی کرتے ہیں

No comments:

Post a Comment