Friday 16 January 2015

فیس بک صارفین کےلیے انتہائی ضروری خبر ،اس بڑے دھوکے سے ہوشیار رہیں

بوسٹن (نیوز ڈیسک) انفارمیشن سیکیورٹی کے بین الاقوامی اداروں اور ماہرین کی طرف سے فیس بک کے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ جذبات میں ہلچل مچانے والی کسی بھی تصویر یا پیغام پر ہرگز کلک نہ کریں کیونکہ ان کی آڑ میں وائرس پھیلانے اور اہم معلومات چرانے کا فراڈ زوروں پر ہے۔

ادارے Bite Finder کے مطابق "Hotest Snapchats" فراڈ اس وقت فیس بک پر کئے جانے والے فراڈ میں دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔ اس میں صارفین کو نیم برہنہ تصاویر کی جھلک دکھا کر انٹرنیٹ کی مقبول ترین فحش Snap Chat اور دیگر لیک ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز دکھانے کی پیشکش کی جاتی ہے۔ جب صارف اس لنک پر کلک کرتا ہے تو اسے ایک مشکوک ویب سائٹ پر لے جا کر اس کے ای میل، پاس ورڈ، کریڈٹ کارڈ اور بینک اکاﺅنٹ جیسی اہم معلومات چوری کی جاتی ہیں۔ صارف کے کمپیوٹر پر ایسے وائرس بھی بھیجے جاتے ہیں جو اہم معلومات چرا لیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے چند ہفتوں کے دوران اور خصوصاً آج کی رات مشکوک تصاویر اور پیشکشوں پر کلک کرنے سے بچیں ورنہ بہت کچھ لٹ سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment