Monday 12 January 2015

یورپ جانے کے خواہش مند افراد کے لیے سنہری موقع ،پوراملک ہی کرائے پر حاصل کریں اور مزے اڑائیں

برلن (نیوز ڈیسک) دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے امیر افراد چھٹیاں گزارنے یا صارفین کو متاثر کرنے کیلئے مہنگی ترین کشتیاں یا ہوٹل تو حاصل کرتے ہی رہتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اب پورا ملک بھی کرائے پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپ کے وسط میں واقع ملک لیچنٹین (Liechtenstien) ایک ایسا ملک ہے جسے خواہشمند افراد کرائے پر حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کا کل رقبہ 160 کلو میٹر، آبادی قریباً 35 ہزار اور یہاں جرمن زبان بولی جاتی ہے۔

قریباً دو سال قبل اس کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ملک کو یومیہ 70 ہزار ڈالر (تقریباً 70 لاکھ پاکستانی روپے) کے عوض کرائے پر دیا جائے گا۔ یہ سہولت حاصل کرنے والے پورے ملک میں اپنی مرضی کے سائن بورڈ لگوا سکتے ہیں اور اپنی مرضی سے وقتی کرنسی کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔ مزید یہ کہ انہیں 150 لوگوں کیلئے رہائش بھی فراہم کی جائے گی، تاہم 35 ہزار شہری معمول کی زندگی گزارتے رہیں گے۔ مزید یہ کہ لیچنٹین آمد پر کرایہ داروں کو ملک کی علامتی چابی بھی پیش کی جاتی ہے اور پورا پروٹوکول بھی دیا جاتا ہے

No comments:

Post a Comment