Monday 12 January 2015

ایک آئی فو ن بنانے پر ایپل کا کتنا خرچہ آتا ہے؟آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوں گے

نیویارک (نیوز ڈیسک) ایپل کا آئی فون وہ پراڈکٹ ہے جس نے لانچ ہوتے ہی موبائل کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا اور آج بھی موبائل صارفین کی بڑی تعداد اسے اپنی پہلی ترجیح قرار دیتی ہے۔ عموماً اس کے نئے ماڈل کی قیمت فروخت 700 ڈالر سے 900 ڈالر کے درمیان رکھی جاتی ہے۔

اکثر صارفین یہ سمجھتے ہیں کہ ایپل آئی فون کی قیمت اس لئے بے حد زیادہ ہوتی ہے کیونکہ اسے بنانے پرلاگت بہت زیادہ آتی ہے لیکن آپ کو یہ جان کو حیرت ہوگی کہ یہ تاثر درست نہیں بلکہ یہ ایپل کی کمال کی مارکیٹنگ ہے کہ اس قدر زیادہ قیمت کے باوجود پراڈکٹس کی طلب بھی بے حد زیادہ ہے۔ چند ماہ قبل تحقیقاتی ادارے (IHS) نے ایپل آئی فون 5S کا تجزیہ کیا اور اسے بنانے پر آنے والی لاگت کا اندازہ لگانے کی کوشش کی۔ 
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت 64GB آئی فون 5S کی مارکیٹ میں قیمت 800-850 ڈالر تھی لیکن کمپنی کی تحقیق میں یہ حقیقت سامنے آئی کہ ایک فون بنانے پر ایپل کا صرف 218 ڈالر خرچ آتا ہے۔ کمپنی نے انکشاف کیا کہ فون میں سب سے مہنگا پارٹ اس کی ڈسپلے اسمبلی ہے جس کی قیمت قریباً 41 ڈالر ہے جبکہ اس کا وائرلیس نظام قریباً 32 ڈالر میں تیار ہوتا ہے۔ اس طرح اس میں لگے سینسرز کی قیمت صرف 15 ڈالر جبکہ پروسیسرز کی قیمت محض 19 ڈالر ہے۔ مزید یہ کہ 16GB آئی فون 5S اور 64 جی بی آئی فون 5S کے درمیان لاگت کا فرق 20 ڈالر سے کم ہے لیکن فون کی قیمت میں فرق قریباً 200 ڈالر ہے۔ اسی طرح 5C ماڈل جو قریباً 500-550 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے۔ اسے بنانے پر ایپل کا 173.45 ڈالر خرچ آتا ہے۔

No comments:

Post a Comment