Monday 12 January 2015

وہ شخص جس نے پیار سے مایوس ہو کر جسم کا اہم ترین حصہ کاٹ دیا

بیجنگ (نیوز ڈیسک) پیار میں ناکام ہوجانے والے عاشق تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن یقیناً چینی باشندے ”یانگ ہو“ جیسا بھی کوئی نہیں دیکھا ہوگا۔ یہ واقعہ چند ماہ قبل پیش آیا۔ چین کے شہر جیاشنگ سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ ”یانگ ہو“ پیار میں ناکامی پر اس قدر مایوس ہوا کہ ایک روز اس نے اپنا نازک حصہ ہی کاٹ ڈالا۔ تاہم یہ قدم اٹھاتے ہی اسے اپنے اقدام پر شدید پچھتاوا ہوا اور وہ فوراً ہی ہسپتال پہنچ گیا۔
تاہم ہسپتال پہنچ کر خیال آیا کہ آپریشن کیلئے درکار عضو تو وہ گھر پر ہی بھول آیا لہٰذا پھرسے گھر واپس جانا پڑا۔ لیکن جب وہ دوسری مرتبہ ہسپتال پہنچا تو ڈاکٹروںنے اسے بتایا کہ اس کا عضو بہت دیر تک جسم سے علیحدہ بغیر خون کے پڑا رہا لہٰذا اسے واپس لگانا ممکن نہیں۔ اس لئے اب یانگ کو اپنی باقی زندگی اس حرکت پر پچھتانا ہی پڑے گا۔

No comments:

Post a Comment