Monday 12 January 2015

کترینہ کیف نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ منگنی کی خبر کی تردید کر دی

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کی اداکرہ کترینہ کیف نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی منگنی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اورفی الحال ان کا شادی کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے واضح الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی منگنی اور شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان قربت کی خبریں تو کافی عرصے سے گرم تھیں مگر گزشتہ دنوں انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بالی وڈ کے ان اسٹارز نے منگنی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے تیس دسمبر کو لندن میں نئے سال کی تعطیلات کے موقع پر منگنی کی ہے۔جبکہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ منگنی کی تقریب زیادہ بڑی نہیں تھی جس میں دونوں اسٹارز کے گھروالوں نے شرکت کی

No comments:

Post a Comment