Thursday 15 January 2015

خود کار تسمے باندھنے والے جوتے متعارف

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی کمپنی نے خود کار تسمے باندھنے والے جوتے متعارف کروادئیے۔ تفصیلات کے مطابق جوتوں کے تسمے باندھنے سے بیزار لوگوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ ایسے لوگوں کے لئے خود کار لیسز بند کرنے والے جوتے تیار ہوگئے ہیں۔ معروف امریکی کمپنی نے فلم ”ہیک ٹو دی فیوچر ٹو“ سے متاثر ہوکر ایسے جوتے تیار کرلئے ہیں جنہیں ”ایئر میگ“ کا نام دیا گیا ہے جو اپنے تسمے خود ہی باندھ لیتے ہیں جیسا کہ فلم میں دکھایا گیا تھا۔
اس کمپنی نے اس فلم سے متاثر ہو کر یہ جوتے 2011ءمیں متعارف کرائے تھے مگر اس میں یہ انوکھی ٹیکنالوجی موجود نہ تھی۔ ان جوتوں کے فی الحال صرف ایک ہزار پچاس جوڑے تیار کئے گئے ہیں جنہیں رواں برس آن لائن نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment