Thursday 15 January 2015

فرانس بدترین حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے: القاعدہ

پیرس (ویب ڈیسک) القاعدہ نے فرانس کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسلام سے متعلق اس کی جارحیت سے متعلق نئے حملوں کی توقع رکھے۔تفصیلات کے مطابق اے کیو آئی ایم کا بیان جو جہادی ویب سائٹس پر جاری کیا گیا میں کہا گیا ہے کہ فرانس آج مسلمانوں کے خلاف اپنی جارحیت اور اسلام کے حوالے سے جارحانہ پالیسی کی قیمت چکا رہا ہے۔
اس کا مزید کہنا ہے کہ جب تک اس کے فوجی مالی اور وسطی افریقہ جیسے ملکوں میں اپنا قبضہ جاری رکھیں گے اور شام اور عراق میں ہمارے لوگوں پر بمباری کرتے رہیں گے اور جب تک اس کا بے وقوف میڈیا ہمارے پیغمبر کی توہین کا عمل جاری رکھے گا فرانس اپنے آپ کو بدترین حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار رکھے۔

No comments:

Post a Comment