Thursday 15 January 2015

عمر اکمل بیٹی کے باپ بن گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عمر اکمل بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ” اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے بیٹی کی صورت میں خوبصورت تحفہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ عمر اکمل کی شادی گزشتہ سال سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی بیٹی نور فاطمی سے ہوئی تھی۔

No comments:

Post a Comment