Wednesday 14 January 2015

دنیاکی سب سے بڑی فوج کس ملک کی ہے؟جوآپ سوچ رہے ہیں وہ جواب درست نہیں

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) عالمی فوجی طاقتوں کا ذکر ہو تو ذہن میں امریکہ اور چین جیسے ممالک کا خیال آتا ہے لیکن جب ذکر ہو دنیا کی سب سے بڑی فوج کا تو وہ ملک سب سے آگے ہے جسے مغرب دنیا کا بدترین ملک کہتا ہے۔ شمالی کوریا کی فوج کی تعداد تقریباً ایک کروڑ ہے جو کہ اس ملک کی کل آبادی کا تقریباً 40 فیصد ہے اور اس فوج میں ملک کی 20 سے 45 سال کی تقریباً ساری آبادی شامل ہے۔اس میں تقریباً 10 لاکھ فوج ایکٹو آرمی پر مشتمل ہے جبکہ 6لاکھ ریزرو اور تقریباً59لاکھ پیرا میلٹری پر مشتمل ہے۔اس فوج کا باقاعدہ قیام 1971ءمیں عمل میں لایا گیا اور یہ امریکہ اور جنوبی کوریا کو اپنے سب سے بڑے دشمن سمجھتی ہے۔ مجودہ صدر کے والد کم ال سنگ کے دور میں اس فوج کے پانچ شعبے قائم کئے گئے جن میں بری، بحری، فضائی، سٹریٹجک راکٹ فورسز اور سپیشل آپریشن فورس شامل ہے۔ یہ فوج دیگر ممالک سے مدد کم ہی حاصل کرتی ہے اور اس کے لمبے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بہت مشہور ہیں۔ تاہم یہاں یہ بات قابل  ذکر ہے کہ اگر صرف ایکٹو فوجیوں کی تعداد دیکھی جائے تو سب سے زیادہ تعداد چین کے پاس ہے ، اس کے ایکٹو فوجیوں کی تعداد قریبا ساڑھے بارہ لاکھ ہے جبکہ گیارہ لاکھ فوجیوں کے ساتھ امریکا دوسرے نمبر پر ہے.

No comments:

Post a Comment