Wednesday 14 January 2015

سلمان خان اپنے کیریئر کی سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سلمان خان ایک طرف تو ہر دلعزیز بالی ووڈ اداکار ہیں لیکن دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے بہت بڑے فین نہیں ہیں۔ ایک عرصے سے ان کے خلاف ممنوعہ جانور ’بلیک بک“ کے شکار کا مقدمہ چل رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل اس مقدمے میں انہیں مجرم قرار دے دیا گیا تھا لیکن پھر راجستھان ہائیکورٹ نے اس فیصلے پر ”سٹے آرڈر“ دے دیا۔ ٹرائل کورٹ نے 2006ءمیں سلمان خان کے خلاف فیصلہ سنایا تھا لیکن انہوں نے اس پر اپیل دائر کردی تھی۔ 2013ءمیں انہیں فیصلے پر ”سٹے آرڈر“ مل گیا اور ملک سے باہر جانے کی اجازت بھی۔ یاد رہے کہ سلمان خان کو ٹرائل کورٹ سے 5 سال قید کی سزا بھی ہوچکی ہے۔ اب بھارتی سپریم کورٹ نے ”سٹے آرڈر“ خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سلمان خان ملک سے باہر جانے کے خواہشمند ہوں تو پہلے ہائیکورٹ سے اجازت لیں۔عدالت میں سلمان خان کے وکیل نے موقف اپنایاکہ سٹے آرڈر خارج ہونے کے بعد اداکار برطانیہ نہیں جاسکیں گے لہٰذا عدالت سٹے آرڈر برقراررکھے لیکن عدالت عظمیٰ نے اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا بحال کردی اور  ہائیکورٹ کو بھی حکم دیا  ہے کہ سلمان خان کی اپیل پر جلد فیصلہ سنایا جائے۔

No comments:

Post a Comment