Wednesday 14 January 2015

سلمان خان کا ستارہ عروج پر، 4 پروڈیوسر ”ہاں“ کے منتظر

ممبئی (ویب ڈیسک) عامر خان لگاتار اپنی فلموں سے کمائی کے ریکارڈ ہی کیوں نہ بنارہے ہوں مگر اصل مانگ تو بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان کی ہے جن کے پیچھے اس وقت متعدد پروڈیوسر قطار میں کھڑے محض ان کی ہاں کے منتظر ہیں۔ ”کک“ جیسی 233 کروڑ کما کر دینے والی سپر ہٹ فلم کی بات چھوڑیں جب سلمان کان کی فلاپ سمجھی جانے والی ”جے ہو“ بھی 126 کروڑ کما کر دے تو پوری فلمی دنیا ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے بے تاب کیوں نہ ہو۔

سلمان اس وقت دو فلموں ”بجرنگی بھائی جان“ اور ”پریم رتن دھان پایو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ 4 فلم پروڈکشن بائیوسز سلمان کی ہاں کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ یش راج فلمز اپنی فلم ”سلطنت“، کرن جوہر ”شدھی“، بونی کپور ”نو انٹری میں انٹری“، ارباز خان ”دبنگ تھری“ میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ سلمان نے حال ہی میں اپنے بہنوئی اتل اگنی ہوتری کو ان کی فلم ”باڈی گارڈ ٹو“ میں کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

No comments:

Post a Comment