Saturday 17 January 2015

کرینہ کپور کا اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار

ممبئی(نیوزڈیسک)کرینہ کپور نے سابق بھارتی کرکٹر اور کپتان اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ یہ فلم اظہر الدین کی زندگی پر بنائی جا رہی تھی اور کرینہ کو جو کردار آفر ہوا ہے وہ سنگیتا بجلانی کا تھا ۔کرینہ کی ایک قریبی دوست کا کہنا تھا کہ حقیقی زندگی میں سنگیتا کے ساتھ کرینہ کی گہری دوستی ہے لہذا انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔ اس فلم میں عمران ہاشمی بھی کام کررہے ہیں جبکہ فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ فلم 2015ءکے وسط تک ریلیز ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرینہ کے تعلقات خاتون پرڈیوسر ایکتا کپور کے ساتھ زیادہ اچھے نہیں ہیں لہذا یہ بھی فلم میں کام نہ کرنے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے

No comments:

Post a Comment