ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کامیاب شادی کیلئے ضروری ہے مرد بھی گھر کے کام کاج میں خواتین کا ہاتھ بٹائیں۔ 39 سالہ اداکارہ کی شادی پانچ سال قبل بزنس مین راج کندرا سے ہوئی تھی۔
شلپا کے مطابق جب ضرورت ہو ان کے شوہر گھر کے کام میں مدد کرتے ہیں۔ خاص طور پر جب وہ دونوں بیرون ملک ہوں تو ملازمین میسر نہیں ہوتے اوران کے شوہر کپڑے بھی دھولیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں توازن برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ کسی بھی کام کی تمام ذمہ داری گھر کے ایک شخص پر ہی نہ ڈال دی جائے، بلکہ میاں بیوی، دونوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔
No comments:
Post a Comment