نیویارک (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں چیونگم کھانا ہمیشہ سے متنازعہ مسئلہ رہا ہے۔ ایک طرف تو بچے اور نوجوان اس کے نہایت شوقین ہیں تو دوسری طرف بزرگ اس کے نہایت خلاف ہیں۔
تازہ سائنسی تحقیق کے مطابق اگر چیونگم میٹھے سے پاک ہے اور اس پر بین الاقوامی ادارے ADA کی مہر لگی ہے تو یہ یقینا صحت اور خصوصاً دانتوں کیلئے مفید چیز ہے۔ یہ ادارہ چیونگم کے انسانی صحت کیلئے کم از کم دو فوائد کی تصدیق کے بعد ہی اس پر مہر لگاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ چیونگم چبانے سے منہ کی ورزش ہوتی ہے، دانتوں کی صفائی ہوتی ہے اور لعاب دہن زیادہ مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔ کھانے کے دوران منہ میں موجود بیکٹیریا خوراک کی تحلیل کرتے ہیں جس کے دوران تیزابی مادے دانتوں پر جم جاتے ہیں۔
جب چیونگم کھانے کے بعد چبائی جائے تو لعاب دہن کثرت سے پیدا ہو کر اس تیزابی مادے کو صاف کر دیتا ہے اور یوں دانتوں کی بالائی سطح پر موجود باریک تہہ تیزابی مادوں سے محفوظ رہتی ہے۔ماہرین کے مطابق کھانے کے بعد 20 منٹ کیلئے چیونگم چبانے سے کیلشیئم اور فاسفیٹ سے بھرپور لعاب دہن پیدا ہو کر دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ دانتوں کی معدنیات کی ضرورت بھی پوری ورتی ہے اور یہ ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہتے ہیں۔
تازہ سائنسی تحقیق کے مطابق اگر چیونگم میٹھے سے پاک ہے اور اس پر بین الاقوامی ادارے ADA کی مہر لگی ہے تو یہ یقینا صحت اور خصوصاً دانتوں کیلئے مفید چیز ہے۔ یہ ادارہ چیونگم کے انسانی صحت کیلئے کم از کم دو فوائد کی تصدیق کے بعد ہی اس پر مہر لگاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ چیونگم چبانے سے منہ کی ورزش ہوتی ہے، دانتوں کی صفائی ہوتی ہے اور لعاب دہن زیادہ مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔ کھانے کے دوران منہ میں موجود بیکٹیریا خوراک کی تحلیل کرتے ہیں جس کے دوران تیزابی مادے دانتوں پر جم جاتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment