Wednesday 14 January 2015

عامرخان نے ایک اور تاریخی رول ادا کرنے کی تیاری شروع کر دی

ممبئی(نیوزدیسک)آپ نے عامرخان کو کئی طرح کے روپ میں دیکھا ہوگا لیکن اب وہ ایک ایسے روپ میں آنے کی تیاری کررہے ہیں جس کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔عامر خان نے اس مقصد کے لئے سخت قسم کی ورزشیں بھی شروع کردی ہیں اور ساتھ ہی وہ اپنا وزن بھی پہلوانوں جیسا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
دپیکا نے کترینہ کو رنبیر سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا
تفصیلات کے مطابق عامر خان غالباًنئی آنے والی فلم میں بھارت کی مشہور خاتون ریسلرز گیتا اور ببیتا کمار پھوگٹ کے والد کا رول ادا کریں گے۔یہ رول بھارت کے ریسلر ماہاویر پھوگٹ کی زندگی کے بارے میں ہے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے یہ رول لینے کے لئے عامر خان کو بہت زیادہ ورزش اور ٹریننگ کرنی پڑے گی تاکہ وہ ایک ریسلر(پہلوان) لگ سکیں۔کہا جارہا ہے کہ یہ ایک سخت رول ہے لیکن عامر خان نے ماضی میں بھی کئی مشکل کردار نبھائے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ یہ کردار ان کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔

No comments:

Post a Comment