Wednesday 14 January 2015

اکبر بگٹی قتل کیس،مشرف سمیت آفتاب شیرپاﺅاور شعیب شرانی پر فرد جرم عائد

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میںسابق صدر پرویز مشرف ،آفتاب شیر پاﺅ اور شعیب شیرانی پر اکبر بگٹی کیس میں فرد جر م عائد کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کی گئی جس میں پرویز مشرف کے وکیل نے مشرف کی طبعیت ناساز ہونے پر ایک روزکے استثنیٰ کی درخواست کی جس پر اکبر بگٹی کے وکیل جمیل نے مو¿قف اپنایا کہ پرویز مشرف مختلف ٹی وی چینل پر انٹر ویو دیتے پھرتے ہیں لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے اس پر عدالت کے فاضل جج نے استثنیٰ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کر دی۔
عدالت کے فاضل جج نے مشرف کے عدالت میں پیش او ران کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ کو اگلی سماعت میں طلب کر لیاہے ۔عدالت نے صدر پرویز مشرف سمیت آفتاب شیرپاﺅ اور شعیب شرانی پر فرد جرم عائد کر دی ہے جس کے مطابق اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت چار فروری سے روزانہ ے کی بنیاد پر کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment