Wednesday 14 January 2015

پشاورمیں ’گوعمران گو‘ کے نعرے،32گاڑیوں کا قافلہ، بچوں کے حوصلے بڑھانے آئے ہیں : ریحام خان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ سمیت آرمی پبلک سکول پشاور پہنچ گئے ہیں اور اس موقع پر لواحقین نے ’گوعمران گو‘ کے نعرے لگائے ۔ ایئرپورٹ پر مختصر گفتگومیں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کاکہناتھاکہ والدین ہونے کے ناطے سکول کے بچوں کے حوصلے بڑھانے ، ہمت کو سلام کرنے آئے ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ بچوں نے تعلیم کادوبارہ آغاز کرکے دہشتگردی کو شکست دیدی ۔
عمران خان کے اے پی ایس پہنچنے پر شہداءکے لواحقین نے ’گوعمران گو‘ کے نعرے لگائے ۔ 
بتایاگیاہے کہ عمران خان کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ریحام خان اور جہانگیر ترین بھی ہیں جبکہ لواحقین نے اُن کی گاڑی کوگھیرے میں لے کر نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ عمران خان دکھ بانٹنے نہیں بلکہ سیر کو آئے ہیں ۔ 
ایک شہید کی والدہ کاکہناتھاکہ عمران خان کو ووٹ دے کر غلطی کی ،عمران خان نے مشکل وقت میں تنہاچھوڑدیا، ہم بچوں کیلئے تڑپ رہے ہیں لیکن عمران خان نے دوسری شادی کرلی ، سیاستدان ہمارے بچوں کی لاشوں پر سیاست کررہے ہیں ، ہم ہر صورت اپنے بچوں کا بدلہ لیں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 32گاڑیوں کا قافلہ شہداءکے لواحقین مزید غصے میں آگئے ۔ 
ذرائع کاکہناتھاکہ مظاہرین عمران خان سے بات کرناچاہتے تھے لیکن پولیس کی طرف سے روکے جانے اور وزیراعلیٰ کے کچھ ریمارکس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے جس کی وجہ سے عمران خان کے لیے مشکلات بڑھ گئیں اور سیکیورٹی حصار میں اُنہیں سکول سے روانہ کردیاگیا۔

No comments:

Post a Comment