Wednesday 14 January 2015

وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں پر امریکی این جی او پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر امریکی این جی او آئی میپ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی این جی او آئی میپ کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے جس کے بعد انہوں نے اس این جی او کو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق آئی میپ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے جبکہ ک
اروائی کرنے والے اداروں کی جانب سے این جی او کا دفتر سیل کرتے ہوئے تمام ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے آئی میپ کے خلاف مزید کاروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں جس کے بعد مزید شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں

No comments:

Post a Comment