Monday, 12 January 2015

میرا اشتہار سے آﺅٹ ، مہوش حیات ہاٹ کیک بن گئیں

کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ میرا اور مہوش حیات میں سرد جنگ شروع ہوگئی۔آئٹم نمبر بلی کے بعد مہوش حیات اشتہاری اداروں کیلئے ہاٹ کیک بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق نامور فلمی اداکاراوں کے مقابلے میں مہوش حیات اشتہار ی اداروں کی پہلی ترجیح بن گئیں وہ اس وقت مختلف پراڈکٹس کے ایک درجن کے قریب اشتہار وں میں جلوہ گر ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک کمپنی نے میرا سے اشتہار ی فلم کیلئے رجوع کیا اور معاوضے کی بات ہونے کے باوجود اگلے روز ہی اس ایڈکمپنی نے مہوش حیات کو منہ مانگے معاوضے پر سائن کرلیا جبکہ میرا فون کا انتظار ہی کرتی رہ گئیں۔ اس سے قبل بھی فلم نامعلوم افراد میں آئٹم نمبر کے لئے فلمساز نے میرا کو سائن کیا تھا اور معاوضہ بھی دے دیا تھا لیکن شوٹ ہونے کے بعد میرا کو کٹ کرکے مہوش حیات کو سائن کیا گیا۔
مقامی اخبار دنیا نیوزکے مطابق فلم کے بعد اشتہار سے بھی کٹ ہوجانے کے بعد میرا آج کل مہوش حیات کو تلاش کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جونیئر فنکار سینئرکی اہمیت کا احساس ہی نہیں کرتے۔دوسری طرف مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا ہے تو میں اس سے بالکل لاعلم ہوں،میرے لئے سینئر قابل احترام ہیں جو ادارے میری شرائط قبول کرتے ہیں ان کی اشتہاری مہم کو سائن کرلیتی ہوں

No comments:

Post a Comment