نیویارک (نیوز ڈیسک) مدابرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتگال میں فنچال شہر کے قریب واقع ہے۔ اس ائیرپورٹ کا جولائی 1964ءمیں افتتاح کیا گیا تو اس کے دو دن وے صرف 1.6 کلومیٹر لمبے تھے۔ رن وے کچھ اس قسم کا تھا کہ ماہر سے ماہر پائلٹ کے لئے بھی اس پرلینڈنگ ایک مسئلہ ہوا کرتی تھی۔ ایک تو رن وے کی لمبائی کم تھی اوپر سے ایک طرف پہاڑ اور دوسری طرف سمندر۔ پائلٹس کو پہلے جہاز کو پہاڑوں کی جانب لے جانا پڑتا تھا اور پھر ایک دم طیارے کا رخ دائیں جانب موڑنا پڑتا تھا۔
رُخ موڑنے کے علاوہ سمندر سے آنے والی ہوائیں بھی جہاز کو قابو میں رکھنے میں دشواری کا باعث بنتی تھیں۔ پھر 19 نومبر 1977ءکے دن تیز بارش اور ہواﺅں میں برسلز سے آنے والے بوئنگ 727 طیارے نے لینڈنگ کی کوشش کی تو جہاز کو بروقت بریک نہ لگی اور یہ پھسلتا ہوا نیچے دو سو فٹ گہری زمین پر جاگرا۔
اس حادثے میں 131 لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے۔ اس کے بعد رن وے کی طوالت بڑھانے پر غور شروع ہوا اور آخر کار کنکریٹ کے 180 ستون کھڑے کرکے رن وے کی لمبائی قریباً دگنی کردی گئی۔ اب یہ فن مہارت کا ایک شاہکار ہے اور انوکھے طرز تعمیر کے باعث اس ائیرپورٹ کو متعدد ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

No comments:
Post a Comment