Monday 12 January 2015

34کلو وزن کم کرنے والے شخص نے کامیابی کا انتہائی آسان نسخہ بتا دیا

لندن(نیوزڈیسک)موٹے لوگوں کو وزن کم کرنے کی ہمیشہ ہی خواہش ہوتی ہے اور آپ نے کئی واقعات سنیں ہوں گے جس میں موٹے افراد نے وزن کم کیا۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتاتے ہیں جس نے نہایت آسان طریقے سے 34کلو وزن کم کیا۔ 25سالہ کالن مولین کا کہنا ہے کہ اس کا وزن 106کلو تھا اوراپنے دوستوں میں وہ سب سے موٹا تھا لیکن اب اس کے دوست بھی اس کے وزن کم ہونے پر حیران ہیں ۔

اس کا کہنا ہے کہ گذشتہ کرسمس پر جب اسے بالکل عجیب وغریب تحفہ ملا تو اس دن اس نے تہیہ کیا کہ وہ اپنا وزن کم کرے گا۔اس نے جم جوائن کیا اور ساتھ کھانے کی چیزوں میں تبدیلی کی جو کہ ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن اس نے بہت صبر سے اسے پار کیا۔اس نے بتایا کہ اس نے تمام بازاری کھانوں سے توبہ کرلی اور صرف اور صرف گھر پر بنے کھانے کھاتا ہے اور اب اس کا وزن ورزش اور گھر کے کھانوں سے 34کلو کم ہو چکا ہے۔اس نے تمام موٹے افراد کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ بھی وزن کم کرنا چاہتے تو وہ بازاری کھانوں سے اجتناب کریں اور صرف گھر کا کھانا کھائیں لیکن ساتھ ورزش بھی کریں۔

No comments:

Post a Comment