Sunday 18 January 2015

سمارٹ فون کی سکرین ٹوٹ گئی؟ کوئی مسئلہ نہیں ،گوگل نے پریشانی کا توڑ نکال لیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ کمپنی گوگل اس وقت انوکھے ترین منصوبے پر کام کررہی ہے اور اگر اس کا خواب حقیقت میں بدل گیا تو سمارٹ فونز کی دنیا میں یقیناً انقلاب آجائے گا۔ گوگل نے حال ہی میں جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں اپنے اس منصوبے کی ایک جھلک دکھائی ہے۔ اس منصوبے کو ”پراجیکٹ آرا“ کہا جارہا ہے۔
اس کے نتیجے میں ایک ایسا سمارٹ فون وجود میں آئے گاجس کے تمام پارٹس تبدیل کئے جاسکیں گے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا فون گر جائے اور اس کی سکرین ٹوٹ جائے تو نیا فون خریدنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ نئی سکرین لے کر باآسانی لگاسکتے ہیں۔ سی طرح وقتاً فوقتاً آپ فون کا پروسیسر بھی اپ ڈیٹ کرسکیں گے اور میموری بھی۔ یعنی آپ کو بار بار فون تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی جبکہ ایک ہی فون کو آپ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جدید سے جدید تر بنانے کے قابل ہوں گے۔

No comments:

Post a Comment