Sunday, 18 January 2015

109سالہ خاتون نےاپنی لمبی عمرکا انتہائی دلچسپ راز بتا دیا

گلاسگو (نیوز ڈیسک) سکاٹ لینڈ کی معمر ترین خاتون نے اپنی طویل عمر کا راز بتادیا ہے لیکن یہ راز سن کر مدوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔جیسی گالن نامی بڑی بی 109 سال کی ہوچکی ہیں۔ انہوں نے 2 جنوری کو اپنی 109 ویں سالگرہ منائی ہے۔ جب اس موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ ان کی لمبی زندگی اور قابل رشک صحت کا راز کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ صبح کے وقت گرم گرم دلیے کا پیالہ کھاتی رہی ہیں اور مردوں سے ہمیشہ دور رہی ہیں۔ جیسی کہتی ہیں کہ طویل اور صحتمند زندگی کیلئے وہ روزانہ ورزش بھی کرتی رہتی ہین اور بچپن سے ہی گوالن کا کام بھی بغیر کسی چھٹی کے کرتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مردوں کا فائدہ کم اور مصیبت زیادہ ہے اس لئے انہوں نے ساری عمر شادی نہیں کی اور ویسے بھی کسی مرد کو کبھی اپنے قریب پھٹکنے نہیں دیا۔
وہ آج کل ابرڈین شہر کے ایک کیئر ہوم میں مقیم ہیں۔ نہایت ضعیف ہونے کے باوجود وہ ابھی بھی ورزش کرتی ہیں، چہل قدمی کرتی ہیں اور موسیقی کی محفلوں میں پہنچتی ہیں، البتہ ان محفلوں میں ابھی بھی مردوں سے دور بیٹھتی ہیں۔

No comments:

Post a Comment