Thursday 15 January 2015

فیس بک نے نیا سوشل نیٹ ورک لانچ کر دیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) فیس بک کی رنگینیوں میں کھوکر اکثر ملازمین کام سے توجہ ہٹا بیٹھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اکثر کمپنیوں نے دفاتر میں فیس بک کے استعمال پر پابندی عائد کررکھی ہوتی ہے۔ اگر آپ کے دفتر میں بھی فیس بک بند ہے تو آپ کیلئے خوشخبری ہے کہ اب ”فیس بک ایٹ ورک“ کا آغاز کردیا گیا ہے جو لنکڈ ان ویب سائٹ کی طرح ایک پروفیشنل نیٹ ورک ہوگا۔
فیس بک کی طرف سے ابتدائی طور پر منتخب کمپنیوں کو ایپس بھیجنا شروع کردی گئی ہیں۔ یہ نئی فیس بک کمپنیوں کے اندر استعمال ہوگی اور اس کے اراکین کمپنی کے ملازمین ہوں گے۔ اس کے ذریعے فیس بک کے متعدد ٹولز کا استعمال کیا جاسکے گا اور ملازمین اپنی پرائیویٹ زندگی کے علاوہ پیشہ وارانہ زندگی کیلئے علیحدہ فیس بک استعمال کریں گے۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پیشہ وارانہ فیس بک کی آمد کے بعد LinkedIn جیسی ویب سائٹوں کیلئے چیلنج کھڑا ہوجائے گا لیکن اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ کمپنیاں ملازمین کو دوران کام فیس بک کے استعمال کی اجازت دیں گی اگرچہ یہ استعمال پیشہ وارانہ نوعیت کا ہوگا۔ اس میں نیوز فیڈ، گروپس، میسجز اورایونٹس جیسے فیچر دستیاب ہوں گے۔ نئی فیس بک کو ویب اینڈرائڈ اور iosآپریشن سسٹم کیلئے متعارف کروایا جاچکا ہے۔

No comments:

Post a Comment