Thursday 15 January 2015

دپیکا پڈوکون نے ’ڈپریشن‘ کا اعتراف کرلیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ ادکارہ دپیکا پڈوکون نے ذہنی بیماری’ڈپریشن‘ کا شکار رہنے کا اعتراف لیا اور بتایاکہ اب وہ اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوچکی ہیں ۔ 
ایک بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں دپیکا کاکہناتھاکہ ہر صبح اٹھنا اور شوٹنگ کے لیے جانا عذاب لگنے لگا تھا، پھر پیٹ میں خالی پن کا عجیب سا احساس رہنے لگا اور اس کے بعد میری حالت بگڑتی چلی گئی حتیٰ کہ ایک دن بے ہوش بھی ہوگئیں۔پھر ایک دن والدہ نے مسئلے کو سمجھتے ہوئے ایک ماہر نفسیات سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے دواءکھانے کا مشورہ دیا ، ایک اور ڈاکٹر نے بھی وہی مشورہ دہرایاتو دوالیناشروع کردی اورڈپریشن کی حالت میں ہی فلم’ہیپی نیوایئر‘ کی شوٹنگ مکمل کی لیکن جب وہ ممبئی لوٹی تو میں سنا کہ ایک دوست نے ڈپریشن کی وجہ سے خود کشی کر لی ہے، مجھے بڑا دھچکا پہنچا۔
دیپیکا کا کہنا ہے کہ اپنے ذاتی تجربے اور اپنی دوست کی موت کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ انہیں اس بارے میں کھل کر بات کرنی چاہیے کیونکہ عام طور پر لوگ ذہنی بیماریوں کا ذکر کرنے میں’شرمندگی یا بدنامی‘ محسوس کرتے ہیں۔اداکارہ کاکہناتھاکہ اب دوائیوں کی ضرورت نہیں ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ ڈپریشن کا شکار دوسرے لوگ ان کی مثال سے متاثر ہوکر اپنی بیماری کا اعترف کریں گے اور اس کا علاج کرائیں گے،جلدہی وہ ایک مہم شروع کریں گی ۔

No comments:

Post a Comment