Monday 12 January 2015

فرانس میں یہودی دکان پر حملہ،وہ مسلمان جس نے اپنی جان پر کھیل کر غیر مسلموں کی جان بچا ئی

پیرس(نیوزڈیسک)فرانسیسی جریدے پر حملے کے بعد دنیا بھر کے میڈیا میں اسلام کے خلاف ختم نہ ہونے والے پروپیگنڈے کا آغاز ہو چکا ہے لیکن اس واقع میں ایک مسلمان نے انتہائی بہادر عمل سے کئی لوگوں کی جانیں بھی بچا لیں۔ افریقہ کے ملک مالی سے تعلق رکھنے والے 24سالہ نوجوان ’لاسانا باتھلی‘نے حملے کے دوران کئی لوگوں کو ایک فریزر میں چھپا لیا جس سے ان کی جانیں بچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاسانا ایک یہودی سپر سٹور پر کام کرتا ہے اور جب حملہ آوروں نے حملہ کیا تو اس نے کئی لوگوں کو ایک فریزر میں چھپنے کے لئے کہا ۔اس نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے لوگوں کو فریزر میں چھپا کر اسے بند کردیا اور ساتھ ہی اس نے سٹور کی بتیاں بجھا دیں تاکہ حملہ آوروں کو دیکھنے میں مشکل پیش آئے ۔ اس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد جب لوگوں کی جان بچ گئی تو کئی کوگ اس کے پاس آئے اور ان کی جان بچانے پر اس کا شکریہ ادا کیا۔ فرانس میں اس بہادر مسلمان کی ہمت کو خوب سراہایا گیا ہے اور لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے بہادری دکھانے پر ’فرنچ میڈل آف آنر‘ دیاجائے۔
حملے میں محفوظ رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بہادر مسلمان کا بہت زیادہ شکر گزار ہیں کہ اس نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر انتہائی ہمت کے ساتھ ان کی زندگی بچائی اور اگر وہ ایسا نہ کرتا تو حملہ آوروں نے انہیں مار دینا تھا

No comments:

Post a Comment