عمران خان کی اہلیہ ریحام کو سابق شوہر نے قانونی نوٹس بجھوا دیا
لندن(آئی این پی ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر رحمان نے گھریلو تشدد اور سختی کرنے کے الزامات پر اپنی سابق اہلیہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔برطانوی اخبار کے مطابق ڈاکٹر رحمان کی جانب سے گھریلو تشدد اور ازدواجی رشتے کے دوران سختی کرنے کے الزمات پر ریحام خان کو بجھوائے جانے والے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریحام خان کی جانب سے دوسری شادی کے بعد انٹرویو کے دوران اس طرح کے الزامات عائد کرنا میرے کردار اور شخصیت کو بدنام کرنے کی سازش ہے لہذا ایسا کرنے پر ریحام خان سب کے سامنے مجھ سے معافی مانگیں۔ڈاکٹر رحمان کا کہنا تھا کہ ریحام خان جانتی ہیں کہ انہوں نے جو کچھ کہا وہ سچ نہیں ہے اگر ریحام نے سچائی بیان نہ کی تو میں اپنا دفاع ضرور کروں گا۔ ریحام خان کی جانب سے طلاق کے بعد بے یارو مدد گار چھوڑنے کے الزام پر ڈاکٹر رحمان نے کہا کہ میں نے ریحام اور اپنے بچوں کا ہمیشہ خیال رکھا لیکن شادی کے بعد ریحام خان نے یہ الزامات محض اس لئے لگائے تاکہ وہ اپنے مخالفین کی ہمدردی حاصل کرسکیں۔
No comments:
Post a Comment