Sunday 18 January 2015

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی بڑی خوشخبری

واشنگٹن(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں جسم میں ٹیٹو کدوانے پر طبی مارین کی جانب سے کافی وارننگ دی جاتی ہے کہ یہ صحت کے لئے مضر ہے لیکن اب ایک ایسا ٹیٹو ایجا د کرلیا گیا ہے جو مریض کے بلڈ شوگر لیول کے بارے میں بتائے گا۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سین ڈی ایگو میں کی گئی تحقیق میں سائنسدان ایک ایسا آلہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو جسم پر ٹیٹو بنا دے گا جو شوگر لیول بتائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹیٹو ایک بلیو ٹوتھ کے ذریعے مریض کے معالج کو شوگر لیول کے بارے میں بتائے گا۔یہ ٹیٹو ایک دن تک پریض کے شوگر لیول کو مانیٹر کرے گا۔
جرنل Analytical Chemistryمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہلکے درجے کا کرنٹ جسم میں مطلوبہ جگہ پر 10منٹ تک لگایا جائے گا۔ ٹیٹو پیپر میں موجود الیکٹروڈز اور ٹیٹو میں موجود سینسر کے ذریعے مریض کا شوگر لیول معلوم ہوتا رہے گا۔تجرباتی طور پر اس ٹیٹو کو ساتھ مرد اور عورتوں پر جن کی عمر 20سے 40 کے درمیان تھی لگایا گیا جب کہ اس میں سے کسی کوبھی ذیابیطس نہیں تھی۔ان میں سے کسی نے بھی ٹیٹو کی وجہ سے تکلیف یا مشکل کا اظہار نہیں کیاتاہم ایک یا دو لوگوں نے ابتدائی 10سیکنڈ میں ہلکی سی تکلیف کے بارے میں بتایا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ ٹیٹو ایک دن کے لئے کام کر سکتا ہے لیکن مزید تحقیق کے بعد اس کا وقت بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment