مائیکرو سافٹ کاونڈوز 7کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان
نیویارک : مائیکرو سافٹ ونڈوز 7کی مین سٹریم سپورٹ ختم کررہا ہے اس کا مطلب ہے کہ اب مائیکرو سافٹ ونڈوز 7میں کوئی نیا فیچر متعارف نہیں کرائے گا سیکورٹی کے حوالے سے سامنے آنے والے خطرات سے نمٹنے کیلئے مائیکرو سافٹ مزید پانچ سالوں تک سیکورٹی اپ ڈیٹس مہیا کرتا رہے گا اس وقت 26تا 56فیصد ڈیسک کمپیوٹروں میں ونڈوز 7انسٹال ہے مائیکرو سافٹ کی کوشش ہے کہ صارفین جلد از جلد اس کے نئے آپریٹنگ سسٹم پر منتقل ہوتے جائیں ۔اس سے پہلے مائیکرو سافٹ اپریل 2014میں ونڈوز ایکس پی کی سیکورٹی اپ ڈیٹس کی سپورٹ بھی ختم کرچکا ہے مگر اس کے باوجود اب بھی آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ میں ونڈوز ایکس پی کا حصہ 18تا 26فیصد ہے ونڈوز 8کا مارکیٹ شیئر 4.03فیصد اور ونڈوز 8.1مارکیٹ کے 9.49فیصد پر چھائی ہوئی ہے ۔
No comments:
Post a Comment